وفاقی کابینہ کیجانب سے آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری 

Oct 20, 2024 | 15:32 PM

ایک نیوز: وفاقی کابینہ نے آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی کابینہ نے حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان طے شدہ مسودے کی منظوری دے دی،  منظور شدہ مسود پر جمیعت علمائے اسلام بھی متفق ہے.
وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کا کہنا تھا کہ تمام تیاریاں مکمل ہیں،نمبرز گیم بھی پوری ہے جس پر مولانا فضل الرحمان سے اتفاق ہوا تھا ,خیال رہے کہ اس سے قبل آئینی ترمیم کی منظوری کےمعاملے پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہو اتھا۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم شہبازشریف کے چیمبر میں ہو رہا تھا۔    

مزیدخبریں