ایک نیوز: آئینی ترمیم اور سیاسی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نےبیرون ملک جانے کا پروگرام ترک کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے منگل کو سموعہ کے لئے روانہ ہونا تھا، سموعہ میں دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کا اجلاس24،25اکتوبر کو ہونا ہے ،اب وزیراعظم کی جگہ وزیرخارجہ کا پاکستانی وفد کی نمائندگی کرنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم ہونے کی صورت میں وزیرخارجہ اسحاق ڈار آج رات سموعہ کے لئے روانہ ہونگے۔
دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج دبئی کے لئے روانہ ہونگے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آئینی ترامیم کی منظوری کے بعد آج رات دبئی روانہ ہوں گے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنی ہمشیرہ بی بی بختاور بھٹو زرداری اور بھانجوں میر حاکم اور میر سجاول سے ملاقات کیلئے دبئی روانہ ہوں گے۔