بھارت کو ہوم گرائونڈ میں شکست،کیویز نے پہلا ٹیسٹ جیت لیا

Oct 20, 2024 | 13:55 PM

ویب ڈیسک: بھارت میں ہونے والےنیوزی لینڈ اور بھارت کے مابین ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے36سال بعد فتح حاصل کر لی۔
بنگلورو ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو8وکٹ سے شکست دی، نیوزی لینڈ کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے،آخری روز نیوزی لینڈ نے 107 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 46 رنز پر ڈھیرہو گئی تھی، نیوزی لینڈ کے ول ینگ 48 اور رچن رویندرا 39 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
خیال رہے کہ بھارت کی ٹیم پہلی اننگز میں 46 اور دوسری اننگز میں 462 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔

مزیدخبریں