ایک نیوز: لی مارکیٹ میں ماں ، بہن ، بھابھی اور بھانجی کا لرزہ خیز قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
واقعے کا مقدمہ بغدادی تھانے میں درج کرلیا گیا،مقدمہ زیر حراست گھر کے سربراہ محمد فاروق کی مدعیت میں درج کیا گیا ،مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ بیٹی ثمینہ کوگھر چھوڑنے گیا تھا،میری بیٹی نے راستے میں بتایا کہ بلال بھی گھر پر آیا ہوا ہے،میرے بیٹے بلال کی گاڑی نواب محابت خان روڈ پر خراب خراب کھڑی تھی۔
مدعی مقدمہ کے مطابق اس کے پاس میرا دوسرا بیٹا سمیر بھی موجود تھا جس نے مجھ سے کہا کہ آپ گھر چلے جاؤ، رات سوا تین بجے گھر پہنچ کر دستک دی تو کسی نے دروازہ نہیں کھولا، اپنے پاس موجود چابی سے دروازہ کھولا، دروازہ کھول کر دیکھا تو میری بیٹی مدیحہ زمین پر خون میں لت پت پڑی تھی۔
میں نے شور مچایا اور اپنے پڑوسی اور بیٹے سمیر کو بلایا، کمرے میں میری بہو عائشہ بھی خون میں لت پت پڑی تھی،اسکی تین ماہ کی بچی کمرے میں بیڈ کے نیچے تھی،ٹی وی لانج میں میری اہلیہ شمشاد اور صحن میں نواسی کی لاشیں پڑی تھی، ہم نے لاشیں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی، میرا بیٹا بلال گھر آیا تو اس کی کلائی اور بائیں ہاتھ پر کٹ کے تازہ نشان تھے،کٹ سے متعلق پوچھنے پر بلال خاطر خواہ جواب نہیں دے سکا۔