ایک نیوز: خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے۔
پشاور کی تین تحصیلوں میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا عمل جاری ہے،تحصیل پشتخرہ،تحصیل بڈھ بیر اور تحصیل حسن خیل میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا عمل شروع ہوچکا ہے، تینوں تحصیلوں کی پانچ نیبرہوڈ/ویلیج کونسلوں میں الیکشن ہورہاہے ۔
تینوں تحصیلوں میں21پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں ،سیکیورٹی کیلئے موثر انتظامات ہیں، پولنگ کا عمل 8 بجے سے شروع ہو کرشام پانچ بجے تک جاری رہے گا،صوابی میں ضمنی انتخابات میں تین نشستوں کے لیے 13 پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں ،13پولنگ سٹیشنوں کے 34 پولنگ بوتھ میں 19 پولنگ بوتھ مرد حضرات جبکہ 15 پولنگ بوتھ خواتین کے لیے مختص کیے گئے ۔
بلدیاتی انتخابات میں تین جنرل نشستوں پر کل ووٹرز کی تعداد 19528 جس میں مرد ووٹرز 10422 اور 9106 خواتین ووٹرز شامل ہیں ،الیکشن کمیشن نے 13 پولنگ سٹیشن کے لیے 94 اہلکار تعینات کیے ہیں، ضمنی بلدیاتی انتخابات کے 13 پولنگ سٹیشن پر 318 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
خیبرپختونخوا کے17اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری
Oct 20, 2024 | 11:19 AM