وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری

Oct 20, 2024 | 00:52 AM

ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق خصوصی اجلاس میں آئینی ترامیم کے بل کی منظوری دی جائے گی۔

بل کی منظوری کے لیے تمام وزرا بھی پارلیمنٹ میں وزیر اعظم کے چیمبر میں پہنچ گئے ہیں۔

قبل ازیں سینیٹ کے 3 گھنٹے تاخیر سے شروع ہونے والے اجلاس میں آدھے گھنٹے کا وقفہ کردیا گیا تھا، جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی رسمی کارروائی کے بعد کل صبح ساڑھے 11 بجے تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آئینی ترامیم آج رات ہی سینیٹ میں پیش کردی جائیں گی۔ 

مزیدخبریں