ایک نیوز :سینٹ اجلاس کیلئے پیپلزپارٹی کی جانب سے سینیٹرتاج حیدر نے تیسری مرتبہ ریکوزیشن جمع کرادی ۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی فلسطین کی صورتحال کے یک نکاتی ایجنڈا پر پی ٹی آئی اور جے یو آئی ف کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ۔ملکی سیاسی صورتحال کو سینیٹ میں زیر بحث لانے کے ایجنڈا سے دستبردار ہوئی ہے ۔جے یو آئی ف کے تین ارکان نے ریکوزیشن پر دستخط کیے ہیں۔دستخط کرنے والوں میں سینیٹر طلحہ محمود ، سینئر عبدالغفور حیدری اور سینیٹر مولوی فیض محمد شامل ہیں۔ ریکوزیشن پر پی پی پی ، جماعت اسلامی ، جے یو آئی ، پی ٹی آئی ، پی کے میپ اور نیشنل پارٹی کے ارکان کے دستخط ہیں ۔
پیپلزپارٹی کی جانب سے ا جلاس کیلئے ریکوزیشن فلسطین کی صورتحال زیربحث لانے کے یک نکاتی ایجنڈا پر جمع کرائی گئی ہے۔بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم اور جارحانہ اقدامات کو سینیٹ میں زیربحث لایا جائے ۔ ایجنڈا غزہ میں ہسپتال پر اسرائیلی فضائی حملے اور بے گناہوں کی شہادت پر اورحکومت پاکستان کا موقف اور کوششوں کو زیربحث لایا جائے ۔