ایک نیوز :برطانوی وزیراعظم نے فلسطینی صدر عباس سے ملاقات کی ہے ، ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورتحال تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق برطانوی وزیرِ اعظم رشی سونک نے آج مصر کے دورے کے دوران فلسطینی صدر محمود عباس سے بھی ملاقات کی ہے۔ سونک کے دفتر نے کہا کہ وزیر اعظم نے ’غزہ میں شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس‘ کا اظہار کیا اور غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سرحد کھولنے کی یقین دہانی کروائی۔ دونوں رہنماؤں نے حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملے کی مذمت کی اور اس بات پر زور دیا کہ حماس فلسطینی عوام کی نمائندگی نہیں کرتی۔