ایلون مسک نے زیادہ دولت سے محرومی کا ممکنہ ریکارڈ بنا دیا

ایلون مسک نے زیادہ دولت سے محرومی کا ممکنہ ریکارڈ بنا دیا
کیپشن: Elon Musk sets a possible record for most wealth deprivation

ایک نیوز : ایلون مسک نے ایک دن میں سب سے زیادہ دولت سے محروم ہونے کا ممکنہ ریکارڈ بنا دیا ہے۔
 رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں 24 ارب ڈالرز کی کمی آئی ہے۔ٹیسلا کی رواں سال کی تیسری سہ ماہی رپورٹ کے اجرا کے بعد ایلون مسک کی دولت میں نمایاں کمی آئی۔
 سہ ماہی رپورٹ کو جاری کرتے ہوئے ایلون مسک نے عالمی معیشت کے مستقبل پر خدشات ظاہر کیے تھے جس کا اثر ان کی کمپنی اور ذاتی دولت پر بھی دیکھنے میں آیا۔
ایلون مسک ٹیسلا کے 21 فیصد حصص کے مالک ہیں اور ان کی مجموعی دولت کا 68 فیصد حصہ بھی اسی کمپنی کے حصص سے منسلک ہے۔
19 اکتوبر کو ٹیسلا کے حصص میں لگ بھگ 9 فیصد کمی آئی جس کے باعث ایلون مسک کی دولت بھی 10 فیصد تک گھٹ گئی۔
سہ ماہی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ جولائی سے ستمبر کے دوران ٹیسلا کی آمدنی 19.6 ارب ڈالرز رہی جو اپریل سے جون میں 21.3 ارب ڈالرز تھی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ٹیسلا کی حصص میں کمی کی بڑی وجہ ایلون مسک کے حالیہ بیانات تھے۔