شکست کے بعد بابر اعظم کا اہم بیان

Oct 20, 2023 | 22:25 PM

ایک نیوز :قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ باولنگ لائن آف لینتھ کے مطابق نہ کر سکے۔

تفصیلات کےمطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ فیلڈنگ میں پہلے 34 اوورز ہمیں مہنگے پڑے۔آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد انہوں نے کہا کہ ہم بائولنگ لائن آف لینتھ کے مطابق نہ کر سکے۔

ہم سےکیچز بھی ڈراپ ہوئے،ہم نے ڈیوڈ وارنر کا کیچ ڈراپ کیا آخری 15 اوورزمیں واپسی کا سہرا فاسٹ بالرز اور اسپنرز کو جاتا ہے۔

بلے بازوں کیلئے پیغام یہ تھا کہ ہم یہ کر سکتے ہیں ،ہمیں بڑی پارٹنرشپ کی ضرورت تھی۔

مزیدخبریں