ایک نیوز: ویسے تو انٹرنیٹ پر ہر چیز کو جاننے کے لیے لوگ گوگل کا رخ کرتے ہیں۔مگر اب گوگل انگلش بھی سجائے گا۔
مگر آپ انگلش زبان بولنا سیکھنا چاہتے ہیں تو گوگل اس میں بھی آپ کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔گوگل کی جانب سے حالیہ برسوں میں ایسی متعدد سروسز جیسے گوگل اسسٹنٹ اور ٹرانسلیٹ پر متعارف کرائی گئی ہیں جو مختلف زبانوں کے ترجمے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔
مگر اب گوگل کی جانب سے ایک ایسی سروس متعارف کرائی جا رہی ہے جو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے گوگل سرچ کی مدد سے صارفین کو انگلش بولنے یا سیکھنے میں مدد فراہم کرے گی۔گوگل کی جانب ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر ارجنٹائن، کولمبیا، انڈونیشیا، میکسیکو، وینزویلا اور بھارت میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے گوگل سرچ کا ایک نیا فیچر آئندہ چند روز میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔یہ نیا فیچر نئی زبان سیکھنے کے خواہشمند افراد کو انگلش میں بولنے کی مشق کرائے گا۔
گوگل کے مطابق یہ فیچر مستقبل قریب میں دیگر ممالک میں بھی صارفین کو دستیاب ہوگا۔
کمپنی نے بتایا کہ گوگل سرچ پہلے ہی مختلف زبانیں سیکھنے، ترجمہ کرنے اور الفاظ کے مفہوم سمجھنے کے لیے اہم ٹول ہے، مگر اب اسے انگلش بولنے کی مشق کے لیے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔گوگل سرچ کی جانب سے اس فیچر کے تحت صارف کو مختلف الفاظ یا جملے بولنے کی مشق کرائی جائے گی۔اس طرح کی ہر مشق کا دورانیہ 3 سے 5 منٹ ہوگا جبکہ گوگل سرچ کی جانب سے صارف کی کارکردگی پر فیڈ بیک بھی دیا جائے گا۔