ایک نیوز :امریکی صدر جو بائیڈن نے فوری طور پر اسرائیل، یوکرین اور امریکی سرحدی حفاظت کے لیے 106 بلین ڈالر کے قومی سلامتی پیکج کی درخواست کی ہے۔
بڑے پیمانے پر سیکیورٹی پیکج کے لیے بائیڈن کی درخواست میں سے 14 بلین ڈالر اسرائیل کے لیے اس وقت سامنے آئی جب انھوں نے تل ابیب کا دورہ کیا اور اپنے ملک کی غیر متزلزل حمایت کا وعدہ کیا۔
تل ابیب میں نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد جوبائیڈن نے کہا کہ اسرائیل کو بتانا چاہتا ہوں امریکا کے پاس آپ کے دفاع کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں سب کو بتانا چاہتا ہوں دہشتگردی کبھی جیت نہیں سکتی، فتح آزادی کی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر اسرائیل کا نائین الیون ہے اسرائیل کا جو سائز ہے اس لحاظ سے7 اکتوبر 15 نائین الیون کے برابر ہے امریکا کی ہمدردیاں اسرائیلی مغویوں کے اہل خانہ کیساتھ ہیں اسرائیلی بچوں کی قلقاریاں جاری رہنی چاہئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یقینی بنائیں گےاسرائیل کی ریاست یہودیوں کے لیے محفوظ ہو اسرائیل کے دفاع کیلئے کانگریس سے ڈیفنس پیکج منظور کراؤں گا انٹرنیشل ریڈ کراس کے نمائندوں کواسرائیلی مغویوں تک رسائی کا مطالبہ کرتے ہیں فلسطینیوں کو حماس کی وجہ سے قتل و غارتگری کا سامنا ہے۔
امریکی صدر نے امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ غزہ اور مغربی کنارے کے لیے100ملین ڈالر امداد کا اعلان کرتا ہوں حماس نےفلسطین کے لوگوں کو انسانی ڈھال بنایا ہوا ہے غزہ کے لوگوں کو کھانا،پانی اور شیلٹر کی ضرورت ہے اسرائیلی کیبنٹ سے کہا ہےمصر کے راستے امدادی اشیا غزہ جانے دیں۔