ایک نیوز :محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ ہفتے سے شہر قائد کا درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے جس کے باعث ہفتہ اور اتوارکو درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
شہر میں دن کے بیشتر حصے میں شمال مغرب سے گرم ہوائیں چل سکتی ہیں اور شام میں جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی
Oct 20, 2023 | 21:04 PM