ایک نیوز :سائنسدانوں نے چاند پر سورج کی روشنی کی مدد سے سڑکیں بنانے کا منصوبہ بنالیا۔
لیزر تجربوں کے بعد سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ بڑے بڑے لینسز کی مدد سے سورج کی روشنی کو استعمال کرتے ہوئے چاند کی مٹی کو چاند پر سڑکیں اور لینڈنگ پیڈز بنانے کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔
چاند پر موجود مٹی کی بڑی مقدار چاند کی آتش فشانی چٹانوں سے بنی ہے اور ان چٹانوں نے لاکھوں سالوں میں خلائی اجرام کے ساتھ تصادم اور شعاعوں کی وجہ سے پاؤڈر کی شکل اختیار کی ہے۔
جرمنی کی ایلین یونیورسٹی کے ایرو اسپیس انجینئر ژاں کارلوس جائنز پیلومیرس کے مطابق زمین پر موجود ہوا اور پانی یہاں کی مٹی کو خراب کرتے ہیں جبکہ چاند پر ایسا نہیں ہوتا جس کی وجہ سےچاند پر موجود مٹی میں متعدد ذرات تیز دھار ہوتے ہیں۔ لہٰذا چاند کی مٹی خلائی تحقیقات کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔
ژاں کارلوس کا کہنا تھا کہ چاند کی مٹنی عموماً برقی طور پر چارج ہوتی ہے جو اس کو خصوصی طور پر چپکنے والا بناتی ہے۔ مٹی کی چپکنے والی اور کھردری خصوصیت چاند پر اترنے والے لینڈرز، اسپیس سوٹ اور انسانی پھیپھڑوں کو (اگر سانس میں اندر چلی جائے) نقصان پہنچا سکتی ہے۔
سائنسدانوں کا چاند پر سڑکیں بنانے کا منصوبہ
Oct 20, 2023 | 21:01 PM