ایک نیوز : میاں محمد نواز شریف کی اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی وجوہات ایک نیوز سامنے لے آیا ۔
تفصیلات کےمطابق دوبئی سے اسلام آباد میاں نواز شریف کی فلائیٹ کا سٹیٹس بین الاقوامی ہوگا ،ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف اسلام آباد ائیرپورٹ پر اپنی ایمیگریشن کروانا چاہتے ہیں ، ایمیگریشن کے تمام معاملات کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر ہی حل کیا جائیگا ،میاں نواز شریف ائیرپورٹ سے باہر نہیں جائینگے ،میاں نواز شریف ائیرپورٹ پر قانونی ٹیم سے ملاقات کرینگے ، میاں نواز شریف کی 24 تاریخ کو نیب اور ہائی کورٹ پیشی کے تناظر میں مختلف دستاویزات پر انکے دستخط لئے جائینگے ۔
ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم میاں محمد نواز شریف کی طرف سے ایک آئینی درخواست ، ایک انسانی حقوق کی درخواست ، دو اپیلوں اور دو بیماری کی درخواستوں پر دستخط کروائیگی ، قانونی ٹیم سے مشاورت اور دستاویزات پر دستخط کے بعد میاں نواز شریف اسی جہاز سے لاہور روانہ ہونگے ، اسلام آباد سے لاہور فلائیٹ کا اسٹیٹس اندرون ملک پرواز کا ہوگا ، لاہور میں لینڈنگ کے بعد میاں نواز شریف اندرون ملک مسافر کی طرح وی آئی پی لاوئنج سے باہر نکلیں گے