مرتضی وہاب ابراہیم حیدری ٹاؤن کی یونین کونسل سے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

 مرتضی وہاب ابراہیم حیدری ٹاؤن کی یونین کونسل سے بلامقابلہ چیرمین منتخب
کیپشن: مرتضی وہاب ابراہیم حیدری ٹاؤن کی یونین کونسل سے بلامقابلہ چیرمین منتخب

ایک نیوز : میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ابراہیم حیدری ٹاؤن کی یونین کونسل سے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ابراہیم حیدری اور ریٹرنگ افسر نے مرتضی وہاب کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، میئر کراچی مرتضی وہاب ابراہیم حیدری ٹاؤن کی یونین کونسل آٹھ سے بلامقابلہ چیرمین منتخب ہو گئے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت براہ راست میئر یا چیرمین ضلع کونسل بننے کی صورت میں امیدوار کو چھ ماہ میں یونین کونسل کا الیکشن لڑنا پڑتا ہے،  اسسٹنٹ کمشنر ابراہیم حیدری اور ریٹرنگ افسر نے مرتضی وہاب کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا فارم 7جاری کیا