ایک نیوز :نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے ہفتہ اور اتوارکو دفاتر کھلے رکھنے کا اعلان کردیا ۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کے دفاتر ہفتہ اور اتوار کو کھولے رہیں گے،اسلام آباد میں قائم سہولت ڈیسک اور اعتراضات وصولی سنٹر ہفتہ وار تعطیلات میں کھولے رہیں گے،نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات27اکتوبر تک بلاناغہ کام کرتے رہیں گے،دفتری اوقات میں سنٹر سے قیمتاًنقشہ جات بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔