نگران وزیر اعظم کےدورہ چین کا 31 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری

Oct 20, 2023 | 17:48 PM

ایک نیوز :نگران وزیر اعظم کےدورہ چین کا 31 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ۔
تفصیلا ت کے مطابق نگران وزیر اعظم کے دورہ چین کےدوران 20 معاہدوں پر دستخط ہوئے،دورہ کےدوران بی آر آئی میں تعاون، صحت، مائننگ انفراسٹکچر،صنعت کے معاہدےہوئے،زرعی مصنوعات کی ایکسپورٹ،سپیش تعاون،ڈیجیٹل معیشت ترقیاتی تعاون کےمعاہدے ہوئے۔

اعلامیے کے مطابق نگران وزیر اعظم نے چینی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی،دونوں ممالک نے اسرائیل فلسطین حالیہ کشیدگی پر خدشات کا اظہار کیا،چین اور پاکستان نے فلسطین اسرائیل کشیدگی پر سیز فائر کا مطالبہ کیا ۔دونوں ممالک نے مطالبہ کیا کہ فلسطین اسرائیل کشیدگی میں عام شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

مزیدخبریں