قائد ن لیگ نوازشریف اور شہبازشریف کا ٹیلیفونک رابطہ

Oct 20, 2023 | 17:34 PM

ایک نیوز :قائد مسلم لیگ ن نوازشریف سے سابق وزیراعظم شہبازشریف کا ٹیلیفونک رابطہ،جلسے کی تیاریوں پربریفنگ دی ۔

سابق وزیراعظم شہبازشریف نے قائد ن لیگ نوازشریف کو   پاکستان واپسی کے حوالے سے استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ نوازشریف نے سعودیہ اور دبئی میں اہم ملاقاتوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔

صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف کا کہنا تھاکہ   پاکستان آپ کے استقبال کیلئے تیار ہیں۔مینار پاکستان پر تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا ۔پنجاب اور پاکستان کے دیگر شہروں سے قافلے لاہور پہنچ رہے ہیں۔

قائد ن لیگ نوازشریف نے استقبال کیلئے بھرپور انتظامات اور مہم چلانے پر شہباز شریف کو شاباش دی۔

مزیدخبریں