اشیا خور و نوش کی قیمتوں میں کمی 

اشیا خور و نوش کی قیمتوں میں کمی 
کیپشن: اشیا خور و نوش کی قیمتوں میں کمی 

ایک نیوز :کراچی میں چاول، آٹا، دالوں اور چینی کی ہول سیل سطح پرقیمتیں کم ہوگئیں۔

ہول سیلرز کے مطابق کراچی میں چاول، آٹا،دالیں 10 سے70 روپے فی کلوتک سستی ہوئیں،چینی کی فی کلو قیمت میں 17 روپے کم ہو کر 133 روپے ہو گئی،آٹا 3 روپے فی کلوسستا،136روپے سے کم ہو کر 133 روپے ہو گیا۔

ہول سیلرز کے مطابق چاول کرنل باسمتی اورسیلا کی قیمت میں 70 روپے فی کلو کمی ہوئی ،چاول کرنل باسمتی اورسیلا کی ہول سیل قیمت 250 روپے فی کلو ہو گئی،سفید چنے کی قیمت میں 50 روپے کلوتک کمی ہوئی،سفید چنے کی فی کلو قیمت 325 روپے ہو گئی،ثابت مسور40روپے سستی ہونے کے بعد 250 روپے فی کلو ہو گئی۔

دال مسور30روپے سستی ہو کر 270 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی،دال چنا کی قیمت میں 15 روپے کمی،ہول سیل قیمت 200 روپے فی کلو،کالے چنے کی قیمت میں 20 روپے کمی،فی کلو قیمت 185 روپے ہو گئی،دال ماش کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کمی،قیمت 470 روپے ہو گئی،دال مونگ 10روپے تک سستی،فی کلو قیمت 240 روپے ہو گئی۔