نوازشریف کی واپسی،مینارپاکستان پر آج چاندرات،قوالی نائٹ

ایک نیوز:مسلم لیگ ن کے قائد کی واپسی کل ہو رہی ہے،مسلم لیگ ن آج  مینار پاکستان میں چاند رات منائے گی،سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمارے ساتھ حکومت میں رہی ن لیگ  پر تنقید ان کا سیاسی حق ہے۔

تفصیلات کے مطابق  مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 21 اکتوبر کو پورا پاکستان میاں نواز شریف کا استقبال کرنے مینار پاکستان آرہا ہے،مینار پاکستان پر پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا،پاکستان بھر سے قافلے  مسلم لیگ ن کے قائد کے استقبال کے لیے روانہ ہو چکے  ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی ہمارے ساتھ  حکومتی اتحاد میں رہی ہے،مسلم لیگ ن پر تنقید کرنا پیپلز پارٹی کا سیاسی حق ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ نواز شریف کے استقبال کے لئے مینار پاکستان پر جلسے کی تیاریاں بالکل حتمی مراحل میں داخل ہوگئی۔مینارپاکستان پر آج چاندرات،قوالی نائٹ منعقد ہوگی۔گریٹر اقبال پارک میں بنائے گئے پنڈال میں جلسے کے شرکا کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا،گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے دوردراز اضلاع سے قافلوں کی آمد شروع ہو گئی۔صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع سے بھی قافلوں کی آمد آج شروع ہو جائے گی۔

بیرونی صوبوں سے آنے والے قافلوں کی رہائش کے لئے پنڈال کے اطراف خیمے لگا دئیے گئے،خیمے صوبوں کے ناموں کی مناسبت سے قائم کئے گئے ہیں،آج شام کو پنڈال میں موجود لیگی ورکرز کو کنونشن اور قوالی نائٹ ہو گی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آج شام کو شہباز شریف اور مریم نواز کا جلسہ گاہ کے دورے اور وہاں موجود لیگی کارکنوں سے خطاب کا بھی امکان ہے۔