اے این ایف کی کارروائی، بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

اے این ایف کی کارروائی، بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

ایک نیوز: اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او انٹی نارکوٹکس فورس تھانہ سمبڑیال  عدنان اقبال خاں کی زیر نگرانی اینٹی نارکوٹکس ٹیم نے سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے سیالکوٹ سے شارجہ جانے والے مسافر قصور کے رہائشی مسافر محمد شہزاد ولد محمد نوازکے پیٹ سے 340گرام مقدار کے 65عدد ہیروئن سے بھرے کیپسول برآمد کرلیے ہیں ۔

انٹی نارکوٹکس فورس ٹیم نے دوسری کاروائی کے دوران چناب ٹول پلازہ گجرات کے قریب دوران ناکہ بندی کرکے کار  میں سوار منشیات ڈیلروں عزیز الحق ولد آفتا ب الحق سکنہ بوبزئی سوات اوررحیم اللہ ولد عبدالباقی تحصیل وضلع نوشہرہ سے مجموعی طورپر 2کلو 300گرا م چرس برآمد کرلی۔ اے این ایف نے تینوں ملزمان کو حراست میں لے کر مقدمات کا اندراج کر کے مزید تفتیشی کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔