ایک نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو 4 سال بعد وطن واپس آرہے ہیں۔ جس کے استقبال کیلئے ملک بھر سے پارٹی کارکنان کے قافلے لاہور کیلئے رواں دواں ہیں۔
کراچی: لیگی کارکنوں کی سٹی اسٹیشن آمد:
کراچی کے سٹی اسٹیشن سے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی لاہور روانگی کیلئے آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ اس موقع پر کارکنوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور نعرے لگائے۔ جبکہ پارٹی نغمے بھی بجائے گئے۔ کراچی سے ایک ہزار سے زائد کارکنان کا قافلہ ٹرین پر لاہور کی جانب رواں دواں ہے۔
قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کے استقبال کیلیے کراچی سے لیگی کارکنان کی بڑی تعداد خصوصی ٹرین میں لاہور کیلیے روانہ ۔ ہر کارکن قائد کے استقبال کو فقیدالمثال بنانے کیلیے پرعزم pic.twitter.com/ZgnQTFxvUc
— PMLN (@pmln_org) October 20, 2023
لیگی رہنماؤں کی سٹی ریلورے اسٹیشن کراچی پر میڈیا سے بات چیت:
سابق گورنر سندھ اور لیگی رہنما محمد زبیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ لوگوں کے جوش و خروش کا ہمیں پہلے سے پتا تھا لیکن اتنے لوگوں کے آنے کی امید نہیں تھی۔ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں نے سندھ میں کبھی کسی سیاسی رہنما کو عزت نہیں دی ہے۔ نواز شریف جب خطاب کریں گے تو لوگوں کی مشکلات دور کرنے کے حوالے سے بھی بات کریں گے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-20/news-1697798792-5684.mp4
محمد زبیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے پہلے بھی اس قوم کو ترقی دی تھی اور اب بھی سب کی نواز شریف سے ہی امید ہے، 2013 کی حکومت میں بھی پہلے تین مہینے میں بڑے پروجیکٹ شروع کردیے گئے تھے، جو لوگ ہمارے ساتھ جائیں گے ان کی لسٹ بنی ہوئی ہے، الیکشن میں ہر سیاسی جماعت کو سیریس لینا چاہیے، جو بھی سیاسی مشکلات تھیں وہ نواز شریف کے آنے سے ختم ہوجائیں گی۔
بشیر میمن کی گفتگو:
لیگی رہنما بشیر میمن کا کہنا تھا کہ سارے کارکنانِ کا وہی جذبہ ہے جیسا کہ سینئر رہنما کا ہوتا ہے، بہت سے لوگ اپنی اپنی گاڑیوں میں یہاں سے روانہ ہوچکے ہیں۔
جہانیاں میں مسلم لیگ ن کے کارکنان کا کنونشن:
جہانیاں میں مسلم لیگ ن کے کارکنان کا کنونشن منعقد ہوا۔ جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے پلے کارڈ اور لیگی جھنڈے اٹھا کر میاں نوازشریف سے محبت کا اظہار کیا۔
سابق ایم این اے چودھری افتخار کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جہانیاں مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے۔ میاں نواز شریف کے آتے ہی ملک میں غربت بے روزگاری کا خاتمہ ہوجائے گا۔ 21 اکتوبر کو جہانیاں سے ہزاروں کارکنان میاں نوازشریف کے استقبال کے لئے لاہور جائیں گے۔