عام انتخابات،مولانافضل الرحمان متحرک،ملک گیرطوفانی دورے

Oct 20, 2023 | 12:40 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:آئندہ عام انتخابات کا معاملہ،جمعیت علماء اسلام کے سربراہ بھی میدان میں آگئے،مولانا فضل الرحمان نے بلوچستان اور سندھ کے دورے کا فیصلہ کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان 28 اکتوبر کو اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچیں گے اور 28 اکتوبر کو جےیوآئی بلوچستان کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ 29  اکتوبر کو کوئٹہ ہائی گرائونڈ میں طوفان الاقصی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان 30 اکتوبر کوئٹہ میں مختلف سیاسی قائدین سے ملاقاتیں کریں گے اور 1 نومبر کو کوئٹہ سے کراچی روانہ ہوں گے جبکہ مولانا فضل الرحمان سندھ میں جےیوآئی کے زیراہتمام امن مارچ کی قیادت کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان 2 نومبر کو کراچی میں امن مارچ کے اختتام پر طوفان الاقصی جلسہ عام سے خطاب کریں گے جبکہ مولانا فضل الرحمان کراچی میں سیاسی قائدین سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

مزیدخبریں