بھکرمیں 50 اساتذہ گرفتار، دھکم پیل سےمتعدد خواتین کی حالت غیر

Oct 20, 2023 | 12:19 PM

ایک نیوز: بھکر میں اساتذہ کی معطلیوں کے خلاف احتجاج کررہے اساتذہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق صدر ٹیچرز یونین مدثر مصباح کا کہنا ہے کہ سی ای او ایجوکیشن آفس کے باہر اساتذہ کے احتجاج میں پچاس سے زائد ٹیچرز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-20/news-1697786308-3378.mp4

ان کا کہنا تھا کہ خواتین اساتذہ کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ دھکم پیل میں خواتین ٹیچرز کی حالت غیر ہوگئی ہے۔

اساتذہ تنظیم کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ طبی امداد کے لیے آنے والی ریسکیو ٹیم کو بھی پولیس نے نہیں آنے دیا۔

اوکاڑہ: سکولوں کی نجکاری کیخلاف اساتذہ سراپا احتجاج

اوکاڑہ میں سکولوں کی نجکاری کیخلاف سکول اور کالجز کے اساتذہ سراپا احتجاج ہیں۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ اساتذہ کے احتجاج میں شدت آرہی ہے۔ 

گورنمنٹ ڈگری کالج اور ہائی سکول  کے اساتذہ  نے کالج کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے واضح کیا کہ اساتذہ کے مطالبات منظور ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔

شرقپورشریف میں بھی احتجاجی مظاہرہ: 

سرکاری سکولوں کی نجکاری نامنظور، گورنمنٹ سکول شرقپو میں تدریسی عمل مکمل بند کردیا گیا۔ اساتذہ کا احتجاج جاری ہے۔ 

طلباء نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ سکولوں کی نجکاری کے نوٹیفکیشن کو فوری منسوخ کیا جائے۔ جبکہ ٹیچرز کا مطالبہ ہے کہ لیوانکیشمنٹ، پنشن قوانین میں ترمیم کے خلاف نوٹیفکیشن کو ختم کیا جائے۔

اساتذہ اور طلباء نے دوران احتجاج شرقپور لاہور جڑانوالہ روڈ ٹریفک کےلیے بند کر دیا۔ روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

مزیدخبریں