ایک نیوز: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر کیس کی اوپن سماعت کیلئے انٹراکورٹ اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وکیل شیراز رانجھا نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انٹراکورٹ اپیل دائر کرنے کی ہدایت کی،چیئرمین پی ٹی آئی نے سینئیر قانون دان سلمان اکرم راجہ کو انٹراکورٹ اپیل دائر کرنے کا کہہ دیا ہے۔
وکیل شیراز احمد رانجھا نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کرینگے،سنگل بینچ نے جیل ٹرائل کے خلاف درخواست مسترد کردی تھی،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان چاہتے ہیں کہ سائفر کیس کی سماعت جیل کی بجائے اوپن کورٹ میں ہو۔