غزہ کے فلسطینی عوام کےلیے پاکستان کا امدادی سامان مصر پہنچ گیا 

Oct 20, 2023 | 11:56 AM

ایک نیوز: غزہ کے فلسطینی عوام کیلئے پاکستان کی جانب سے بھیجا جانے والا امدادی سامان مصر پہنچ گیا ہے۔ خصوصی طیارے کے ذریعے امدادی سامان مصر پہنچا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق امدادی سامان میں ایک ہزار خیمے چار ٹن کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات شامل ہیں۔ امدادی سامان سے لدے ٹرکوں کا پہلا قافلہ آج مصر کے راستے غزہ میں داخل ہوگا۔ پاکستان مزید امدادی سامان بھی غزہ بھجوائے گا۔

پاکستانی سفارت خانہ قاہرہ مصر کا بیان:

قاہرہ میں قائم پاکستانی سفارتخانے کے مطابق غزہ کے لیے پاکستان کی انسانی امداد العریش انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی۔ غزہ کے برادر فلسطینی عوام کے لیے پاکستان سے 81 ٹن انسانی اور طبی امداد لے کر ایک خصوصی طیارہ آج العریش بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا۔

مصر میں پاکستان کے سفیر ساجد بلال نے غزہ میں فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے لیے امداد مصری ہلال احمر سوسائٹی کے حوالے کیا۔ العریش ہوائی اڈہ غزہ سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

پاکستان اس نازک موڑ پر فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ پاکستان فلسطینیوں کو ضروری امدادی سامان فراہم کرتا رہے گا۔

مزیدخبریں