ایک نیوز : بحیرہ عرب کے جنوب مشرقی حصے میں ہوا کا کم دباؤ تشکیل پاچکا ہے جسے INVEST 91A کا نام دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس ہوا کے کم دباؤ کے ارد گرد ہواؤں کی رفتار 37 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ مرکزی دباؤ 1008 ملی بار ریکارڈ کیا جارہا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس ہوا کے کم دباؤ کی سمت مغرب کی جانب رہی ہے۔
بحیرہ عرب میں اس وقت موسمی صورتحال طوفانی سرگرمی کے لیے انتہائی سازگار ہے۔گرم پانی کے درجہ حرارت، کنویکشن میں اضافے اور لو ونڈ شیئر کے سبب یہ ہوا کا کم دباؤ اگلے 36 گھنٹوں کے دوران ٹروپیکل ڈپریشن میں تبدیل ہو سکتا ہے جبکہ اس کی سمت تاحال مغرب یا شمال مغرب کی جانب رہنے کا امکان ہے۔
موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ممکنہ سمندری طوفان " تیج" سے پاکستان کی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ فی الحال لاحق نہیں ہے۔ سائیکلون سے عمان اور یمن کو خطرہ رہے گا جبکہ خلیج بنگال میں بھی رواں ہفتے ہوا کا ایک کم دباؤ بن سکتا ہے۔ ماہرینِ موسمیات کے مطابق ’ تیج‘ بھارت کا تجویز کردہ نام ہے جس کا مطلب ’رفتار‘ ہے۔
بحیرہ عرب میں سمندری طوفان "تیج" کا خطرہ
Oct 20, 2023 | 11:51 AM