گوادر آف روڈ ریلی 2023 کا آغاز ہوگیا

Oct 20, 2023 | 11:49 AM

ایک نیوز: گوادر آف روڈ ریلی 2023 کا آغاز ہو چکا ہے۔ گوادر آف روڈ ریلی 17 اکتوبر سے 22 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ ملک بھر سے ریسرز اور تماشائیوں کی بڑی تعداد گوادر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 11 غیرملکی، 10 خواتین ریسرز اور 80 مقامی ریسرز کے علاوہ کل 200 ریسرز شریک ہوں گے۔ موٹر بائیک ریس کے لئے بڑی تعداد میں لوگوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔

گوادر ریلی کے منتظمین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "2016 سے ہم نے اس ریس کو شروع کیا"۔ "اس مرتبہ پہلی بار غیر ملکی عوام بھی اس ریلی میں شرکت کر رہے ہیں"۔

انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ "بائیک ریس اس بار پہلی دفعہ متعارف کروائی گئی"۔ "ہمیں امید ہے کہ یہ ایونٹ گوادر کا نام عالمی سطح پر نمایاں کرے گا"۔ "گوادر آف روڈ ریلی میں اس بار نہ صرف مقامی بلکہ غیر ملکی میڈیا بھی کوریج دے گا"۔

گوادر آف روڈ ریلی کے کامیاب انعقاد کے لئے ضلعی انتظامیہ کے علاوہ پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی کاوشیں جاری ہیں۔

مزیدخبریں