امریکی محکمہ خارجہ کے سینیئر اہلکار بائیڈن کی غزہ پالیسی پر مستعفی

Oct 20, 2023 | 11:45 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: امریکی محکمہ خارجہ کے سینیئر اہلکار بائیڈن کی غزہ پالیسی پر مستعفی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی مسلسل حمایت پر امریکی انتظامیہ میں بھی پالیسی فیصلوں کے خلاف  آواز اٹھنے  لگی، امریکی محکمہ  خارجہ کے  سینیئر  اہلکار  جوش پال  نے  بائیڈن کی غزہ   پالیسی  پر  استعفیٰ دے دیا۔  اسرائیل کو  ہتھیاروں کی منتقلی پر اعتراض کرتے  ہوئے   امریکی محکمہ خارجہ کے سینیئر  اہلکار  جوش پال کا کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ کی ایک فریق کی اندھادھند حمایت غیرمنصفانہ اور تباہ کن ہے جو امریکی اقدار کے خلاف پالیسی فیصلوں کا سبب بن رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جوکچھ ہو رہا ہے اسے  وہ  بدل نہیں سکتے تھے، اس لیے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا،گزشتہ 10 رو ز  سے صورت حال دیکھ رہے تھے اور خود کو  بےاختیار محسوس کر رہے تھے۔

خارجہ پالیسی ماہرین نے امریکی صدرکےبیانیے پرشدید غم و غصےکاانکشاف کیاہے۔ محکمہ خارجہ حکام کا کہنا ہےکہ اسرائیل اور فلسطین میں جاری تشدد کے بارے میں صدر جو بائیڈن کا نقطہ نظر کا سارا دباؤ محکمہ خارجہ کوبرداشت کرناپڑرہاہے، یہ اقدام خارجہ پالیسی میں سب سے متحرک  ادارے پرمزید تناؤ کو ہوا دے رہا ہے۔
محکمہ خارجہ حکام کا کہنا ہےکہ  امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن اور ان کے سب سے سینئر مشیر وسیع پیمانے پر داخلی مایوسی کو نظر انداز کر رہے ہیں۔ خارجہ پالیسی کے حوالے سے محکمہ خارجہ کے عملے کونظراندازکیاجارہاہے۔ امریکی صدرکےاسرائیل فلسطین تنازعے پربیانیہ پر ریاست کے اندر بنیادی طور پر ہر سطح پر بغاوت ہو رہی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے دو عہدیداروں نےبائیڈن حکومت  کواحتجاجی مراسلہ تھمانےکافیصلہ کیا ہے۔احتجاجی مراسلےکےذریعےسےجوبائیڈن حکومت کی اسرائیل پالیسی پر احتجاج کرینگے۔ محکمہ خارجہ کے ایک اہلکار نے انتہائی اہم بیورو سےاستعفی دیاتھا،  یہ بیورو غیر ملکی ممالک کو اسلحے کی منتقلی کی نگرانی کرتا ہے۔

مزیدخبریں