فوجی عدالتوں میں سویلینز کےٹرائل کیخلاف کیس سماعت کیلئےمقرر

فوجی عدالتوں میں سویلینز کےٹرائل کیخلاف کیس سماعت کیلئےمقرر
کیپشن: فوجی عدالتوں میں سویلینز کےٹرائل کیخلاف کیس سماعت کیلئےمقرر

ایک نیوز: سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی لارجر بنچ 23 اکتوبر کو ساڑھے 11 بجے سماعت کرے گا، بنچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں کیس کی گزشتہ سماعت 3 اگست کو ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ شہریوں پر فوجی عدالتوں میں مقدمات چلانے کیخلاف کیس میں 21 جولائی کو سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے پابند کیا تھا کہ سپریم کورٹ کو آگاہ کئے بغیر فوجی عدالتوں میں ملزمان کا ٹرائل شروع نہ کیا جائے، حکم کی خلاف ورزی پر ذمہ داروں کو طلب کریں گے۔