ڈینگی کا راج برقرار،مزید 26نئے کیسز رپورٹ

Oct 20, 2023 | 11:37 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:راولپنڈی میں بھی ڈینگی وائرس کے خطرناک وار جاری،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 26 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ رواں سیزن میں ڈینگی وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 2087 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ہولی فیملی ہسپتال میں 47, ڈی ایچ کیو میں 18 اور بے نظیر بھٹو ہسپتال میں 31 افراد زیر علاج ہیں،ڈینگی وائرس سے متاثرہ 1 شخص کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ڈینگی ایس او پی کی خلاف ورزی پر 33 مقدمات درج اور 1 عمارت کو سیل کیا گیا۔

 ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایس او پی کی خلاف ورزی پر 10 چالان ٹکٹ جاری اور 1 لاکھ 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،مجموعی طور پر 4119 مقدمات درج اور 614 عمارتوں کو سیل کیا گیا،1183 چالان ٹکٹ جاری اور 83 لاکھ 41 ہزار 8 سو روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

مزیدخبریں