غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی سکیننگ کا سلسلہ جاری

Oct 20, 2023 | 11:30 AM

ایک نیوز: غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کی سکیننگ کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان میں مقیم غیر قانونی طور غیرملکیوں کو 31 اکتوبر 2023 کی ڈیڈ لائن دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے باجوڑ، مہمند ایجنسی، خیبر، سوات، دیر اور چترال میں مقیم غیر ملکیوں کے کوائف چیک کئے جا رہے ہیں۔

کوائف کی جانچ پڑتال کے عمل میں عوام بھی کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو انتباہ کیا جا رہا ہے کہ ہر صورت 31 اکتوبر 2023 تک پاکستان چھوڑ دیں۔

مزیدخبریں