لاہورہائیکورٹ کا پنجاب میں 114 نظربند اساتذہ کی فوری رہائی کا حکم

Oct 20, 2023 | 11:27 AM

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں نظر بند ایک سو چودہ اساتذہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے نظر بند تمام اساتذہ کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا۔ دوران سماعت جسٹس شکیل احمد کے روبرو ملک عزیز اعوان ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔

درخواستوں میں ڈپٹی کمشنرز کے نظر بندی کے احکامات کو چیلنج کیا گیا تھا اور موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ڈپٹی  کمشنر نے نظر بندی کے آرڈرز خلاف قانون جاری کیے۔ لہذا عدالت نظر بندی کے احکامات کالعدم قرار دے۔ 

لاہور ہائیکورٹ نے نظر بندی کے احکامات کالعدم قرار دیکر تمام گرفتار اساتذہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ گرفتار اساتذہ پینشن رولز میں ممکنہ تبدیلی کے خلاف سراپا احتجاج تھے۔ ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر اساتذہ کو نظر بند کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں