ایک نیوز: فلسطین کی حمایت پر فرانسیسی حکومت نے اپنے ہی لیجنڈ فٹبالر کریم بینزیما کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں فرانسیسی وزیرداخلہ نے الزام لگایا کہ کریم بینزیما کا تعلق اخوان المسلمون سے ہے۔ایک اور فرانسیسی سینیٹر نے فلسطین کی حمایت کرنے پر کریم بینزیما سے فرانسیسی شہریت اور بیلن ڈی اور ایوارڈ واپس لینےکا مطالبہ کردیا۔
خیال رہےکہ گزشتہ دنوں الجزائری نسل سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کریم بینزیما نے اسرائیلی بربریت کا شکار فلسطینی عوام کے حق میں بیان جاری کیا تھا۔کریم بینزیما نے ایکس پر لکھا تھا کہ ہماری دعائیں غزہ کے مقامی لوگوں کیلئے ہیں جو ایک بار پھر ناانصاف بمباری کا نشانہ بن رہے ہیں جس سے بچے اور خواتین بھی محفوظ نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ کریم بینزیما نے 2022کا بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتا تھا وہ یہ ایوارڈ جیتنے والے پانچویں فرانسیسی کھلاڑی ہیں ،فرانس کی جانب سے آخری بار 1998 میں زین الدین زیڈان نے یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔