ایک نیوز:نوشہرہ میں دہشتگردوں کاسی ٹی ڈی پرحملہ ،جوابی فائرنگ سےتین ملزمان ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق نوشہرہ میں سی ٹی ڈی پولیس ایک گرفتار دہشت گرد کو گولہ بارود کی نشاندہی کے لئے لے کے جارہے تھے،کہ راستےمیں اچانک نامعلوم دہشتگردوں نےپولیس پارٹی پرحملہ کردیا۔
پولیس کےمطابق دہشتگردوں نےپولیس پرحملہ تھانہ مصری بانڈہ کے حدود میں کیا،پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ اورجوابی فائرنگ سے دو دہشتگرد موقع پرہلاک ہوگئے،فائرنگ سےپولیس کی حراست میں ملزم بھی زخمی ہوا،جوکہ ہسپتال میں دم توڑگیا۔
پولیس کےمطابق واقعہ کی اطلاع ملتےہی پولیس کی بھاری نفری جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورعلاقےکوگھیرےمیں لےکرسرچ آپریشن شروع کردیا،پولیس نےہلاک ملزمان کی لاشوں کوضروری کارروائی کیلئےہسپتال منتقل کردیا۔