ایک نیوز:بالی ووڈکےدبنگ اداکارسلمان خان اورمعروف گلوکاراریجیت سنگھ کےدرمیان صلح ہوگئی اورنئی فلم”ٹائیگر3“کاپروموجاری کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق بالی ووڈکےدبنگ اداکارسلمان خان اورگلوکاراریجیت سنگھ کےدرمیان گزشتہ 9سال سےتنازعات چل رہےتھےجواب صلح کےبعدختم ہوگئےہیں۔
سماجی رابطےکی ویب سائٹ ایکس(سابقہ ٹوئٹر)پراداکارسلمان نےخان فلم”ٹائیگر3“کےپہلےگانے”لیکےپربھوکانام“کاپوسٹرجاری کردیا،جس سےمداحوں میں خوشی کی لہردوڑگئی۔
Pehle gaane ki pehli jhalak. #LekePrabhuKaNaam! Oh haan, yeh hai Arijit Singh ka pehla gaana mere liye. Song out on 23rd Oct. #Tiger3 coming to theatres this Diwali, 12th Nov.
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) October 19, 2023
Releasing in Hindi, Tamil & Telugu.#KatrinaKaif @emraanhashmi #ManeeshSharma @yrf @ipritamofficial… pic.twitter.com/gFBcJQX5tU
سلمان خان نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پہلے گانے کی پہلی جھلک”لیکے پربھو کا نام“ گانا23 اکتوبر کو ریلیز ہو گا۔
اداکارنے اپنی پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ یہ گانا معروف گلوکار اریجیت سنگھ نے پہلی بار اپنی آواز میں میرے لیے ریکارڈ کروایا ہے۔
واضح رہےکہ ان کے درمیان تنازع اس وقت شروع ہوا جب ایک ایوارڈ شو کے دوران گلوکار نے ایوارڈ شو میں تاخیر پیش ہونے کا شکوہ اداکار سے کیا، جس پر سلمان خان ناراض ہو گئے تھے، اریجیت نے کئی بار معافی بھی مانگی لیکن ان کا جھگڑا ختم نہ ہوا تھا۔
اب اس گانے کے بعد ان کے درمیان ماضی کے تمام جھگڑے ختم ہو گئے، فلم”ٹائیگر 3“دیوالی کے موقع پر12 نومبر کو ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں ریلیز ہو گی۔