اسکول سے 25کارٹن وہسکی برآمد ، پرنسپل معطل 

اسکول سے 25کارٹن وہسکی برآمد ، پرنسپل معطل 
کیپشن: 25 cartons of whiskey recovered from school, principal suspended

ایک نیوز نیوز :بھارت کی ریاست اترپردیش کےایک گاؤں سے پرائمری اسکول سے 52 کارٹن انگلش وہسکی برآمد ہونے پر پرنسپل کو معطل کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق سرکاری اسکول سے 52 کارٹون انگریزی شراب برآمد ہوئی ہے بچوں کی جانب سے اطلاع پر گاؤں کے نمبردار نے پولیس کو مشکوک اشیا کے بارے میں بتایا تھا جس پرتھانہ تمکو ہیراج کے سب انسپکٹر سنتوش کمار سنگھ اور سب انسپکٹر بادشاہ سنگھ اپنی ٹیم کے ساتھ محکمہ ایکسائز کے افسران کو لے کرموقع پر پہنچے۔ جب پولیس نے شراب کے کارٹن نکالنے شروع کیے تو یکے بعد دیگرے کل 52 کارٹن شراب کمرے سے برآمد ہوئی ایکسائز انسپکٹر امرناتھ کشیپ نے بتایا کہ ضبط کی گئی انگریزی شراب کا بارکوڈ چیک کیا گیا ہے۔  جس کے مطابق یہ شراب راہل گنج میں واقع ایک انگریزی شراب کی دکان کی ہے۔