ایک نیوز نیوز : الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے موقع پر اسلام آباد انتظامیہ سے فول پروف سکیورٹی مانگ لی ۔
تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ سے پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنے کی سفارش کردی ۔ الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ خط لکھ کر بتایاکہ فیصلے کے وقت پی ٹی آئی کارکن جمع ہونے کا خدشہ ہے ۔سکیورٹی کیلئے رینجرز اور ایف سی اہلکار تعینات کئے جائیں ۔