کیا تحریک لبیک کو اسٹیبلشمنٹ لے کر آئی ؟؟حافظ سعد رضوی نےخاموشی توڑ دی 

Oct 20, 2022 | 22:21 PM

ایک نیوز نیوز : تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد رضوی نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان اپنے نظریے کیساتھ سیاست میں آئی کسی کے اشارے پر نہیں ۔ ہم نے یہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کیا ہے اور آج اس ملک میں اسلام کی بات کرنا جرم بن چکا ہے ۔


تفصیلات کےمطابق ایک نیوز کے پروگرام سوال تو ہوگا کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے حافظ سعد رضوی نے کہا ہے کہ دین اور سیاست لازم و ملزوم ہیں ’’جدا ہودیںسیاست سے تورہ جاتی ہے چنگیزی‘‘ ہماری پارٹی تشدد پر یقین نہیں رکھتی کوئی ایک بھی بندہ ثابت کردے کہ ہم نے کسی ایک شہری کو تھپڑ بھی مارا ہو۔ایک سوال کے جواب میں حافظ سعد رضوی نے کہا ہے کہ ہم نے کوئی ایک کام بھی اسٹیبلشمنٹ کے خواہش کے مطابق نہیں کیا ہمارا اپنا منشور ہے ،جو کسی کو لیکر آتا ہے وہ اپنے مفادات اٹھاتا ہے ،آپ ایک چیز ثابت کردیں کہ ہم نے اسٹیبلشمنٹ کی خواہش کے مطابق کی ہو ۔

مزیدخبریں