سپریم کورٹ کیلئے ہائیکورٹ کے 4 ججز کے نام کی تجویز

سپریم کورٹ کیلئے ہائیکورٹ کے 4 ججز کے نام کی تجویز
کیپشن: Proposal of names of 4 High Court judges for the Supreme Court

ایک نیوز نیوز : چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ کیلئے ہائی کورٹ کے 4 ججز کے نام تجویز کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے ججز تقرری کیلئے  جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 24 اکتوبر کو طلب کر لیا، سپریم کورٹ کیلئے ہائی کورٹ کے 4 ججز کے نام تجویز کر دیئے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ سپریم کورٹ کے جج کیلئے نامزد کردیئے گئے ،جبکہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید ، سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس شفیع صدیقی کو سپریم کورٹ کیلئے نامزدکیا گیا ہے ۔