ایک نیوز نیوز : عمران خان کے سرگودھا یونیورسٹی میں خطاب پر گورنر پنجاب نے ایکشن لے لیا ۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کو مراسلہ لکھ دیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹیوں میں کوئی بھی سیاسی اجتماع نہیں ہو گا ۔ کسی بھی سیاسی پارٹی سے تعلق رکھنے والے سیاستدان کی تعلیمی اداروں میں آنے میں کوئی ممانعت نہیںلیکن تعلیمی اداروں کا فورم نفرت اور سیاسی ایجنڈا کی ترویج کے لیے نہیں استعال ہونا چاہیے۔یونیورسٹیز کو صرف تعلیمی مقاصد کے لیے استعمال ہونا چاہئے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان نے جی سی یونیورسٹی لاہور میں خطاب کیا تھا جس پر سیاسی جماعتوں نے شدید رد عمل ظاہرکیا تھا ۔جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر سیاسی جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں آگئے تھے ان ہٹانے کا مطالبہ بھی زور پکڑ گیا تھا ۔ اس کے بعد انہوں نے کے پی میں بھی ایک یونیورسٹی سے خطاب کیا تھا آج پھر انہوں نے سرگودھا یونیورسٹی میں خطاب کیا جس پر گورنر پنجاب ایکشن میں آگئے ۔