سنگدل باپ نے معذور بیٹی کو نہر میں پھینک دیا

ملزم باپ نے اعتراف جرم بھی کر لیا ۔ 
کیپشن: ملزم باپ نے اعتراف جرم بھی کر لیا ۔ 

ایک نیوز نیوز: اوکاڑہ تھانہ چورستہ میاں خان کی حدود میں سنگدل باپ نے 6سالہ حقیقی معذور بچی کو نہر میں زندہ پھینک کر مار ڈالا 

ملزم باپ نے بچی کے اغوا کا ڈرامہ رچا کر مقدمہ بھی درج کروا دیا تھا پولیس نے شامل تفتیش کیا تو ملزم باپ نے اعتراف جرم بھی کر لیا ۔ 
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ تھانہ چورستہ میاں خان کی حدود میں قربان نامی شخص نے اپنی 6سالہ حقیقی معذور بچی عیشا کو زندہ نہر میں پھینک دیا ملزم نے بچی کو نہر میں پھیکنے کے بعد بچی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ چورستہ میاں خان میں درج کروا دیا پولیس نے مختلف زاویوں سے تحقیقات کی تو شک گزرنے پر پولیس نے ملزم قربان کو شامل تفتیش کیا تو ملزم نے اعتراف جرم کر لیا پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر بچی کی نعش پاکپتن نہر کے قریب سے برآمد کر لی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے بچی کی ڈیڈ باڈی کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ڈی پی او فرقان بلال کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔  

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-20/news-1666266025-4577.mp4