تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں ہنگامہ آرائی ، اندھا دھند فائرنگ

firing i chak shahzad islamabad
کیپشن: firing i chak shahzad islamabad
سورس: google

 ایک نیوز نیوز: اسلام آباد علاقہ غیر بن گیا،تھانہ شہزاد ٹاون کے علاقہ میں  ہنگامہ آرائی ، اندھا دھند فائرنگ ۔۔ شہریوں نے چھپ کر جانیں بچائیں ۔ آئی جی اسلام آباد نے نوٹس لےلیا۔

رپورٹ کے مطابق شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں دو گروپوں میں اندھا دھند فائرنگ ہوئی جس سے علاقے میں خوف وہر اس پھیل گیا ۔ شہریوں نے چھپ کر جانیں بچائیں۔ اسلام آباد کے علاقے ترامڑی میں  فیڈرل ایمپلائز  ہاؤسنگ سوسائٹی اور سپریم کورٹ بار سوسائٹی کا پارک روڈ سے منسلک کیے جانے کے افتتاح پر اہل علاقہ کا احتجاج  کیا ہے ۔ پارک روڈ سے لنک کرنے کی تقریب پر مقامی افراد نے دھاوا بول دیا گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے  جس پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے سیکیورٹی عملے  نے فائرنگ کی ۔ احتجاج کرنیوالے اہل علاقہ  کا کہنا تھا کہ ان کی زمینوں پر قبضہ کیا گیا ۔

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے وقوعہ کا نوٹس لے لیا۔ڈی ایس پی شہزاد ٹاؤن اور ایس ایچ او شہزاد ٹاون کو معطل کردیا گیا۔ جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز کو وقوعہ کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز کو 24 گھنٹوں میں فائرنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا حکم۔ آئی جی کا کہنا ہے تعمیراتی کام میں مداخلت کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔