ایک نیوز نیوز: سرگودھا بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا نے ایف ایس سی / ایف اے کے سالانہ امتحان 2022 کے نتیجے کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق امتحان میں کل44621 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 35722 امیدوار کامیاب ہوئےجس کے ساتھ کامیابی کا تناسب 80.06 فیصد رہا۔ چیئرپرسن تعلیمی بورڈ مریم خان کی جانب سے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن کمپیوٹر کا بٹن دبا کر نتیجہ ان لائن کیا۔
نتیجہ جاری کرنے کی سادہ تقریب تعلیمی بورڈ سرگودہا میں منعقد ہوئی۔ جس میں سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر محسن عباس اور کنٹرولر امتحانات ریاض قدیر بھٹی کے علاوہ دیگر افسران بھی شریک ہوئے ۔