ایک نیوز نیوز: سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ سیاست نہیں جہاد ہے، چند دنوں میں لانگ مارچ کا اعلان کرنے لگا ہوں ، غلامی سے بہتر ہے مرجاؤں ، چوروں کو کبھی تسلیم نہیں کروں گا۔
سرگودھا یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب آپ کو کس نے اجازت دی کہ آپ سیاستدان کو طلبا سے خطاب سے روکیں ؟ یونیورسٹیز مستقبل کی نرسریاں ہوتی ہیں، اگر لیڈرز یونیورسٹیز نہ آئیں تو طلبا کی تربیت کیسے ہوگی ؟ گورنر پنجاب خدا کے واسطے ان چوروں کی بات نہ سنو ، جو اوپر بیٹھے ہیں۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میں 3 مرتبہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں خطاب کرچکا ہوں ، پھر دعوت ملی ہے۔ ملک اس وقت فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے۔ میں چاہتا ہوں بلاول بھی طلبا کے سامنے آکر خطاب کریں۔ شہبازشریف یونیورسٹی میں خطاب کرنے آئیں تو پیسے مانگنا شروع ہوجائیں گے۔جب یہ میرا نام سنتے ہیں ان کی کانپیں ٹانگتی ہیں، بلاول بھٹو کہتے کچھ اور مطلب کچھ اور ہوتا ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا ملک کو 30 سالوں سے لوٹنے والوں کو سیاستدان نہیں کہوں گا، یہ چور ہیں۔ شہبازشریف ابھی امریکا پیسے مانگنے گیا، کہتا ہے میں مجبور ہوں ۔ سندھ کے گورنر اور مولا جٹ میں کوئی فرق نہیں۔ راناءثنااللہ نے 18 قتل کئے ۔ 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے، یہ سیاست نہیں ، ان چوروں کیخلاف جہاد ہے۔ ان چوروں کی غلامی سے بہتر ہے میں مر جاؤں ، ایسی زندگی میں جینا نہیں چاہتا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ یہ اپنے ایمپائر کھڑے کرکے بھی ہار جاتے ہیں، اللہ نے آپ کو نیوٹرل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ آپ کو حق کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا۔عوام تیار رہے ، چند دنوں میں لانگ مارچ کی کال دینے جارہا ہوں۔ ان چوروں کا مقابلہ کرکے دکھاؤں گا۔