بھارتی اداکارہ کا معروف فلم ہدایت کار پر جنسی ہراسانی کا الزام

Oct 20, 2022 | 15:22 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ شرلین چوپڑا نے کئی فلموں کے ہدایت کار ساجد خان کے خلاف پولیس کو جنسی ہراسانی کی شکایت درج کروادی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شرلین چوپڑا نے ممبئی کے جوہو پولیس سٹیشن میں ساجد خان کے خلاف جنسی ہراسانی کی شکایت درج کروائی ہے ۔ پولیس نے ساجد خان کے خلاف باضابطہ طور پر مقدمہ درج نہیں کیا ہے۔

2018 میں دنیا بھر میں خواتین کی ہراسانی میں ملوث اپنے اپنے شعبوں کے بااثر افراد کے خلاف ایک تحریک شروع ہوئی جسے ’’می ٹو (me too)‘‘ کا نام دیا گیا تھا۔

اس مہم کے دوران شرلین چوپڑا سمیت کئی اداکاراؤں کی جانب سے ساجد خان پر ہراسائی کا الزام لگایا تھا۔گزشتہ 4 برسوں سے اداکار پر بالی ووڈ کے دروازے بند تھے لیکن اب ٹی وی رئیلٹی شو ’’بگ باس‘‘ کے ذریعے واپسی کی کوشش کررہے ہیں۔بھارتی شوبز اور فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات ساجد خان اور بگ باس انتطامیہ پر تنقید کررہے تھے۔

ساجد خان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرانے والی شرلین چوپڑا نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے ناصرف شو کی انتظامیہ بلکہ شو کے میزبان سلمان خان کو بھی کھری کھری سنائی تھیں۔

مزیدخبریں