امریکا میں گوشت خور بیکٹیریا   سےاموات

Oct 20, 2022 | 14:40 PM

  ایک نیوز نیوز: امریکا کی طوفان سے متاثرہ ریاست فلوریڈا میں گوشت خور بیکٹیریا کی وجہ سے بیمار پڑنے والے مریضوں کی تعداد 65 اور اموات کی تعداد 11 تک پہنچ گئی۔

 رپورٹ کے مطابق  فلوریڈا میں ایان طوفان کے بعد، گوشت خور بیکٹیریا  کی وجہ سے، مریضوں اور اموات کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔مریضوں کی اکثریت کا تعلق ایان طوفان سے متاثرہ علاقے 'لی کاونٹی' سے ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق لی کاونٹی میں ریکارڈ  کئے گئے 29 کیسں  اور 4 اموات میں سے 2 خارج سب کیسں اور اموات   طوفان کے بعد ریکارڈ کی گئی ہیں۔

لی کاونٹی ہیلتھ عملے کے جاری کردہ بیان کے مطابق  " سمندری طوفان کے بعد  جمع ہونے والا سیلابی پانی 'وائبریو ولنی فیکس' جیسی متعدی  بیماریوں سمیت متعدد خطرات کا سبب بن رہا ہے۔ ایان طوفان  کی طرح ساحلی نظام ِنکاسی سے رِسنے والے پانی نے بھی بیکٹیریا  کے پھیلاو میں اضافہ کر دیا ہے۔ ایسے افراد جن کے جسم پر کوئی زخم یا کٹاو ہو وہ سمندری پانی  سے لمس کی صورت میں وائبریو  ولنی فیکس بیکٹیریا سے براہ راست متاثر ہو سکتے ہیں۔

لی کاونٹی ہیلتھ ڈپارٹمنٹ  نے کہا ہے کہ اگرچہ  کوئی بھی اس بیماری میں مبتلا ہو سکتا ہے لیکن  کمزور قوت مدافعت  والے افراد کے لئے  یہ  بیکٹیریا نسبتاً زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق کچے چھلکے والی سمندری مصنوعات خاص طور پر کستورا مچھلی  کھانے سے بیکٹیریا جسم میں داخل ہو سکتا ہے۔

مزیدخبریں