دیار کی قیمتی لکڑی چوری کے الزام میں گدھے گرفتار

Oct 20, 2022 | 13:14 PM

  ایک نیوز نیوز: چترال کی ضلعی انتظامیہ نے گدھوں کو چوری کے الزام میں گرفتارکرکے انوکھی مثال قائم کردی۔

رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دروش کا کہنا ہے کہ مذکورہ گدھوں پر قیمتی لکڑیاں لاد کر اسمگل کی جا رہی تھیں، ضلعی انتظامیہ کے پہنچنے پرٹمبر مافیا کے کارندے گدھے وہیں چھوڑ کرفرار ہو گئے۔ملزمان کے فرار ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے گدھوں کوہی حراست میں لے لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر(اے سی) توصیف اللہ نے بتایا کہ ملزمان تاحال مفرور ہیں جبکہ گدھوں کو محکمہ فاریسٹ کی تحویل میں رکھا گیا یے۔اسسٹنٹ کمشنرکی جانب سے محکمہ فارسٹ کو گدھے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر دروش توصیف اللہ نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی کارروائی میں ایک ملزم سمیت تین گدھے پکڑے گئے تھے۔ منگل کی رات بھی  ہمیں اطلاع ملی تھی کہ گدھوں پر لکڑیوں کے سلیپرز لاد کر دوسرے گاؤں سمگل کیا جا رہا ہے۔ہمارے پہنچتے ہی ملزمان جنگل میں فرار ہو گئے تاہم ان کے ساتھ موجود گدھے تحویل میں لے لیے گئے۔ ٹمبر مافیا کے کارندے برساتی نالوں میں گدھوں کے استعمال سے لکڑیاں دوسری جگہ منتقل کرتے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر توصیف اللہ کا کہنا تھا کہ محکمہ فارسٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 6 گدھوں کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ضلعی انتظامیہ دروش کے مطابق ٹمبر مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کیا گیا ہے اور محکمہ فارسٹ کے اہلکار ان کی تمام گزرگاہوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

مزیدخبریں