ایک نیوز نیوز: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے بارویں جماعت کے پہلےسالانہ امتحانات کے نتائج کااعلان کردیا -
رپورٹ کے مطابق کامیابی کا مجموعی تناسب77اعشاریہ 40فیصد رہا - لڑکیاں ایک بار پھر لڑکوں پر بازی لے گئی ہیں۔
لاہور بورڈ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین لاہور بورڈ ڈاکٹر مرزا حبیب علی نے انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان 2022 کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ سالانہ امتحان میں150937 امیدواران نے شرکت کی 116826 امیدواران کامیاب ہوئے ہیں۔ کامیابی کا تناسب 77.40 فیصد رہالڑکیوں کی لڑکوں پر سبقت لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب 85 فیصد رہا۔
امتحانات میں 1لاکھ 16ہزار 726 امیدوار پاس ہوئے ہیں۔
16141 امیدواران نے A+، 17977 امیدواران نے A گریڈ حاصل کیا--25984 امیدواران نے B گریڈ حاصل کیا۔30687 امیدواران C گریڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے- مجموعی طور پر پری میڈیکل کا تناسب 85 اور پری انجینئرنگ کا تناسب 82 فیصد رہا --